ہیلپ اینڈ سپورٹ
رابطہ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ

چوتھا مرحلہ

مراکزِ امتحان اور نگرانِ مراکزِ امتحان کا تعین

(Establishment of Exam Centers & Appointment of Supervisory Staff)

مرکزِ امتحان کے لئے ضروری لوازمات:

1.امتحانی مرکز (Exam Center) میں کمپیوٹر، پرنٹر، انٹرنیٹ اور فون کی سہولت موجود ہو۔

2.جوابی کاپیاں (Answer Sheets)، سوالیہ پرچہ جات (Question Papers) اور دیگر ضروری کاغذات (Documents) کے لئے الگ کمرہ کا انتظام ہو یا کم از کم الگ الماری (Cupboard)/لاکر (Locker) کا انتظام ہو۔

3.امتحانی مرکز کے جملہ عملے اور امتحان میں شریک طلبہ/طالبات کی تعداد کے اعتبار سےعرف و عادات (Customs and Habits) کے مطابق قیام و طعام Accommodation and Meals)) کی سہولت ہو (گرمی/سردی سے بچنے کا مکمل انتظام، کھانے اور چائے پانی کی فراہمی وغیرہ)۔

4.طلبہ/طالبات کو امتحان میں بٹھانے کے لئے تعداد کے اعتبار سے مناسب جگہ موجود ہو۔

5.بجلی کی لوڈشیڈنگ کی صورت میں متبادل انتظام (Alternative Management) یعنی UPS یا جنریٹر موجود ہو۔

6.امتحانی مرکز ایسے جامعہ/مدرسہ کو بنایا جائے گا جہاں با آسانی براہ راست کورئیر سروس کی ڈاک پہنچ سکے، کوئی واسطہ درمیان میں نہ ہو۔

7.ایسا جامعہ/مدرسہ جہاں تعمیراتی کام (Construction work) ہو رہا ہویا جہاں شور و غل (Noise) زیادہ ہو اسے امتحانی مرکز بنانے سے گریز(Avoid) کیا جائے گا۔

نوٹ:مذکورہ لوازمات (Accessories) پر خوب غور و فکر (Consideration) کرنے کے بعد کسی امتحانی مرکز (Exam Center) کا تعین کیا جائے گا            تا کہ بعد میں تبدیلی (Changing) نہ کرنی پڑے۔

نگرانِ مرکزِ امتحان کے انتخاب کی شرائط:

1.جو گزشتہ سال نگرانِ مرکزِ امتحان کی ذمہ داری (Job) پر فائز رہ چکے ہیں یا جن کو اس کام کا اچھا تجربہ (Experience) ہے حتی الامکان اُنہی کو یہ ذمہ داری سونپی (Handed over) جائے گی۔

2.نگرانِ مرکزِ امتحان، متعلقہ مرکزِ امتحان کا ناظم (Administrator) یا استاذ (Teacher) نہ ہو۔

3.درج ذیل صلاحتیوں کے حامل سینئر اساتذہ و ناظمین کو نگرانِ مرکزِ امتحان بنا یا جائے گا:

(i)جو مرکزِ امتحان کے انتظامی معاملات (Administrative matters)، ڈاک و کورئیر سروسز کے معاملات اور نقل کی روک تھام (Prevention) کے اقدامات  کو خوب جانتے ہوں۔

(ii)طلبۂ کرام اور معاون عملے پر جن کی گرفت (Grip) مضبوط ہو۔

(iii)شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان کی جانب سے امتحان لینے کی جو ہدایات  دی جائیں اس کے مطابق امتحان لینے کی صلاحیت (Ability) رکھتے ہوں۔

4.اگر کسی وجہ سے منتخب مرکزِ امتحان/نگرانِ مرکزِ امتحان/معاون نگرانِ مرکزِ امتحان کو قبل از امتحانات یا دوران امتحانات تبدیل کرنا ہو تو شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستانکو اعتماد میں لینا (Take in confidence) اور آگاہ (Aware) کرنا لازمی ہے۔ از خود مرکزِ امتحان یا نگران یا معاون کو تبدیل کرنے کا کسی کو بھی اختیار (Authority) نہیں ہے۔

امتحانی مرکز کی زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم تعداد

 

نوٹ:

امتحانی مرکز کے لئے کم سے کم تعداد برائے طلبہ  100 اور برائے  طالبات  50 ہونی چاہیے اس  سے کم تعداد پر اگر مرکز امتحان بنانا ہو تو شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان کی منظوری (Approval) ضروری ہے۔ طلبہ کے لئے 250 تعداد تک اور طالبات کے      لئے 125 تعداد تک ایک ہی مرکز امتحان ہو گا۔